• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان، طالبان نے 4چوکیوں پر قبضہ کرلیا، 29اہلکار ہلاک

کراچی (نیوز ڈیسک ) افغانستان کے صوبوں ہلمند اور فراہ میں طالبان نے 4چیک پوسٹوں پر قبضہ کرلیا ہے ، ان چیک پوسٹوں پر طالبان کے حملوں میں 29پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے ۔طالبان کے ترجمان قاری یوسف احمدی نے اپنی ایک ٹوئٹ میں دس اہلکاروں کے اغوا اور درجنوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔افغان صوبے فراہ کی صوبائی کونسل کے رکن فرید اللہ بختاور نے خبررساں ادارے ڈی پی اے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ طالبان جنگجوؤں کی ایک بڑی تعداد نے ضلع بالابلوک کی ایک شاہراہ پر ہائی وے پولیس کی دو چیک پوسٹوں پر حملے کیے ہیں۔ ان حملوں کی وجہ سےہائی وے پولیس کے 16 اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔اسی صوبے کے اسی نام کے دارالحکومت میں قائم ایک اور سکیورٹی چیک پوسٹ پر کیے جانے والے حملے میں پانچ افراد ہلاک ہوئے جبکہ چار پولیس افسران لاپتہ ہیں۔
تازہ ترین