• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کا بینہ اجلاس ،نیپرا کی نظر ثانی کی سفارشات مسترد ، ٹیرف بر قرار

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) وفاقی کا بینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ پی او آر کارڈ ( رہائش کا ثبوت رکھنے والے ) ہولڈرز افغان باشندوں کی رضا کا رانہ وطن واپسی میں ہر ممکن سہولت فراہم کی جا ئے گی۔ یہ فیصلہ منگل کے روز وزیر اعظم شاہد خا قان عبا سی کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کا بینہ کے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں افغان مہاجرین کی وطن واپسی کے ایشو پر تفصیل سے غور کیا۔ یہ نوٹ کرتے ہوئے کہ کا بینہ پی او آر کارڈ ز کی مدت میں دو مرتبہ توسیع کرچکی ہےاب حکومت پی او آر کار ڈ ہولڈرز کی رضا کارنہ وطن واپسی میں ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی۔ کا بینہ نے افغان مہاجرین کے مختلف ایشوز حل کرنے کیلئے کئی سفارشات کا جائزہ لیا۔کا بینہ نے زور دیا کہ عا لمی برادری افغان مہاجرین کی وطن واپسی اور بحالی کے عمل کو یکسوئی سے مکمل کرنے میں اپنی ذمہ داری نبھائے ۔اجلاس نے کا بینہ کمیٹی برائے توانائی کے یکم فروری کے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی۔ اجلاس نے ای سی سی کے سات فروری کے اجلاس کے فیصلوں کی تو ثیق کی، نیو اسلام آ باد انٹر نیشنل ا یئر پورٹ کا نام تجویز کرنے والی کمیٹی نے بھی کا بینہ میں اپنی سفارشات پیش کیں۔کا بینہ اگلے اجلاس میں ا س رپورٹ کی روشنی میں مزید مشا ورت کے بعد اتفاق رائے سے ایک نام کی منظوری دے گی۔کا بینہ نے پاور سیکٹر کے ٹیرف کو منطقی بنا نے کیلئے نیپرا کی جانب سے ٹیرف کے اپ ورڈ ورژن ( با لائی سطح ) پر نظر ثانی کی سفارشات کو مسترد کر دیا اور یہ فیصلہ کیا کہ موجودہ پاورٹیرف بر قرار رکھا جا ئے گا۔کا بینہ نے سوئی سدرن گیس کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کیلئے نامزدگی کی منظوری دی۔ایکسپورٹ پراسیسنگ زونز اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹر ز کی تشکیل نواور یو ٹیلٹی سٹور ز کا ر پوریشن کے بورڈ کے بلحاظ عہدہ ممبر مقرر کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔کراچی پورٹ ٹرسٹ کے جنرل منیجر ( انجنیئرنگ ) کی تقرری کی منظوری دی گئی۔چیئرمین ایرا کے عہدہ کا اضافی چارج دینے کی منظوری دی گئی۔پیمرا کے ایگز یکٹو ممبر کی تقرری کی بھی منظوری دی گئی۔ کا بینہ نے پاکستان اوریجن کارڈ (POC) کے رولز کی بھی منظوری دی گئی۔پاکستان اسٹیل ملز اور نیشنل انڈسٹریل پارکس ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کے در میان اراضی کی لیز کے ایشو کا جائزہ لیتے ہوئے کا بینہ نے اس عزم کاا ظہار کیا کہ ملک میں غیر ملکی سر مایہ کاری کو فروغ د ی اجا ئے گا کیونکہ اس سے معیشت کو ترقی ملے گی اور ملک میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ کا بینہ وزیر نج کاری کی سر براہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی جو اس معاملے کا جائزہ لے کر اگلے اجلاس میں اپنی سفا رشات پیش کرے گی۔
تازہ ترین