• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حقیقی ون اور حقیقی ٹو نامنظور، پارٹی تقسیم نہیں ہونے دونگا، فاروق ستار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ مجھے بغیر کسی شرط کے بہادر آباد آنے دیں، متحدہ قومی موومنٹ کو تقسیم نہیں ہونے دوں گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہاکہ میں صاف ستھری اور پڑھی لکھی ایم کیو ایم چاہتا ہوں، بہادر آباد کے ساتھیوں کو سمجھائیں یکجہتی کو پارہ پارہ نہ کریں۔ انہوں نے کہاکہ آج سے میں اپنی سب سے بڑی کمزوری مروت کو ختم کرتا ہوں اور آپ اپنی شرطیں ختم کریں ہم ساتھ مل کر بیٹھتے ہیں کیوں کہ میرے پاس فارمولا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اور ایم کیو ایم کو کام نہیں کرنے دیا جارہا اور ہماری مرکزیت کو بھی چیلنج کیا جارہا ہے، بہادر آبادکے ارکان کارکنوں کے ریفرنڈم کو تسلیم کریں۔
تازہ ترین