• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ، مندی کاتسلسل، 100 انڈیکس میں 278 پوائنٹس کی کمی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سیاسی بے یقینی اور پیرس میں شروع ایف اے ٹی ایف کانفرس کے اثرات کے باعث مندی کاتسلسل جاری، منگل کو بھی مندی کا رجحان رہا اور 100انڈیکس میں 278 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی ،سرمایہ کاری مالیت میں مزید 33ارب 52کروڑ روپے سے زائدکی کمی ،کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت 33.93فیصد سے زائد جبکہ 63.76فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔حکومتی مالیاتی اداروںاور مقامی بروکریج ہائوسز سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے سیمنٹ، توانائی، فوڈز، کیمیکل اور دیگرسیکٹرمیں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز 18پوائنٹس کے اضافے سے ہواتاہم سیاسی افق پر چھائی بے یقینی کی کیفیت کے باعث مقامی سرمایہ کار گروپ تذبذب کا شکار نظرآئے اور اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی ، جس کے نتیجے میں تیزی کے اثرات زائل ہوگئے ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر 100انڈیکس 42865پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی ریکارڈ کیاگیاتاہم غیرملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے سیمنٹ اور توانائی سیکٹر کی نچلی سطح پر آئی ہوئی قیمتوں پرخریداری کے سبب مارکیٹ میں ریکوری آئی، جس کے نتیجے میں 100انڈیکس کی 43200کی نفسیاتی حدبحال ہوگئی۔تاہم اتارچڑھائو کا سلسلہ سارادن جاری رہا۔ مارکیٹ کے اختتام پر 100انڈیکس 277.72پوائنٹس کمی سے 43294.95پوائنٹس پر بندہوا۔مجموعی طور پر 367کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا، جن میں سے 116 کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں اضافہ، 234کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں کمی جبکہ 17کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں مزید 33ارب 52کروڑ 63لاکھ 24ہزار 484روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ، جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر 89کھرب 72ارب 31کروڑ 2 لاکھ 24 ہزار 270روپے ہوگئی۔منگل کو 16کروڑ 97لاکھ 9ہزار 750 شیئرز کاکاروبار ہوا جوپیر کی نسبت 4کروڑ 29لاکھ 95ہزار 30شیئرز زائدہے۔قیمتوں کے اتارچڑھائو کے حساب سے پاک ٹوبیکو کے حصص سرفہرست رہے ، جس کے حصص کی قیمت 24.69روپے اضافے سے 1961.65روپے اورنیشنل فوڈز کے حصص کی قیمت 12.19روپے اضافے سے 313.19روپے ہوگئی۔نمایاں کمی واتھ پاک لمیٹڈ کے حصص میں ریکارڈ کی گئی، جس کے حصص کی قیمت 39.65 روپے کمی سے 1774.35روپے جبکہ سروس انڈسٹری لمیٹڈکے حصص کی قیمت 25.00روپے کمی سے 850.00روپے ہوگئی۔پیر کو دیوان سمیٹ کی سرگرمیاں ایک کروڑ 40لاکھ 94ہزارشیئرزکے ساتھ سرفہرست رہیں ، جس کے شیئرزکی قیمت 89پیسے اضافے سے 26.89روپے اورٹی آر جی پاک لمیٹڈ کی سرگرمیاں ایک کروڑ 38لاکھ 42ہزار 500شیئرزکے ساتھ دوسرے نمبرپررہیں، جس کے شیئرزکی قیمت 74پیسے اضافے سے 36.29روپے پربندہوئی۔منگل کو 30انڈیکس 173.77پوائنٹس اضافے سے 21676.02پوائنٹس،کے ایم آئی 30 انڈیکس 380.84پوائنٹس کمی سے 72368.54 پوائنٹس اور آل شیئرزانڈیکس 116.11پوائنٹس کی کمی سے 31187.07 پوائنٹس پر بندہوا۔
تازہ ترین