• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹر بینک مارکیٹ،روپے کے مقابلے میں ڈالرکی قدر میں ایک پیسے کا اضافہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کرنسی مارکیٹ ،انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر ایک پیسہ اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں 10پیسے مہنگاہوگیا۔فاریکس ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق منگل کو انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالرکی قدر میں ایک پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا، جس کے نتیجے میں ڈالرکی قیمت خرید 110.55روپے سے بڑھ کر 110.56 روپے اور قیمت فروخت 110.65روپے سے بڑھ کر 110.66روپے ہوگئی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 10پیسے کا اضافہ ریکارڈ کی گیا، جس کے نتیجے میں ڈالر کی قیمت خرید 111.40روپے سے بڑھ کر 111.50روپے اور قیمت فروخت 111.70 روپے سے بڑھ کر 111.80روپے ہوگئی۔اعدادوشمار کے مطابق یوروکی قیمت خریدمیں 70پیسے کی کمی اورفروخت میں 70پیسے کااضافہ جبکہ برطانوی پائونڈ قیمت خرید میں 25پیسے کی کمی اورفروخت میں 25پیسے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے نتیجے میں بالترتیب یوروکی قیمت خرید 137.50روپے سے گھٹ کر 136.80روپے اور یوروکی قیمت فروخت 138.30روپے سے بڑھ کر 139.00روپے جبکہ برطانوی پائونڈ کی قیمت خرید 155.25روپے سے گھٹ کر 155.00 روپے اورقیمت فروخت 156.50روپے سے بڑھ کر 156.75روپے ہوگئی۔ سعودی ریال کی قیمت خریدمیں استحکام اورفروخت میں 5پیسے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خریدمیں 5پیسے اور قیمت فروخت میں 10پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا، سعودی ریال کی قیمت خرید 29.60روپے پرمستحکم اور فروخت 29.85روپے سے بڑھ کر 29.90 روپے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید 30.25روپے سے بڑھ کر 30.30روپے اور قیمت فروخت 30.50روپے سے بڑھ کر 30.60روپے ہوگئی۔ چینی یوآن کی قیمت خرید 17.30روپے اور قیمت فروخت 18.30روپے پر مستحکم رہی۔
تازہ ترین