• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

البرکہ بینکنگ گروپ کا مسلسل پانچویں مرتبہ بہترین اسلامی بنکاری ایوارڈزحاصل کرنے کا اعزاز

کراچی (پ ر) البرکہ بینکنگ گروپ اور اس کے چار ذیلی اداروں نے گلوبل فائنانس میگزین کے تحت بہترین اسلامک فائنانشنل انسٹی ٹیوشن ایوارڈ زبرائے 2017حاصل کرلئے ۔ یہ ایوارڈز البرکہ بنکنگ گروپ کے صدر اور چیف ایگزیکٹیو عدنان یوسف نے واشنگٹن میں ہونے والی آئی ایم ایف ورلڈ بنک کی سالانہ ایوارڈ کی تقریب میں وصول کئے ۔ البرکہ بنکنگ گروپ نے بہترین مالیاتی ادارے کے یہ ایوارڈ مڈل ایسٹ، نارتھ امریکا، البرکہ اسلامی بنکنگ انسٹی ٹیوشن بحرین ،اردن، الجیریا اور جنوبی افریقہ میں بہترین کارکردگی پر وصول کئے۔ البرکہ گروپ کا ایوارڈ وصول کرنے کا یہ مسلسل پانچواں سال ہے۔ البرکہ پاکستان البرکہ بنکنگ گروپ کا حصہ ہے جو دبئی اسٹاک ایکسچینج اور بحرین بورس کے تحت رجسٹرڈ ہے۔ البرکہ کی تمام اقسام کی خدمات سخت اسلامی قوانین اور اس کے اصولوں کے مطابق فراہم کی جاتی ہیں جو 16ممالک میں 700شاخوں پر مشتمل ہے۔
تازہ ترین