• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جھوک شریف،شوگر مل انتظامیہ کے خلاف کاشتکاروں کا احتجاجی دھرنا

بلڑی شاہ کریم (نامہ نگار )تحصیل میرپوربٹھورو کے شہر جھوک شریف کی مقامی شوگر مل کی جانب سے مخصوص جنسوں والا گنا نہ خریدنے کے خلاف کاشتکار سراپا احتجاج ہیں۔ کاشتکاروں نے شوگر مل کے مین گیٹ پر جمع ہو کر مل انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جس کی قیادت مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے شیرازی گروپ کے رہنما سید پاشا شیرازی محمد علی خواجہ ، ڈاڈا شورو ، محمد ابڑو اور دیگر نے کی مظاہرین نے شوگر مل کے مین گیٹ پر ٹینٹ لگا کر دھرنا دیا جس سے شوگر مل کو گنے کی سپلائی معطل ہوکر رہ گئی بعد ازاں شوگر مل انتظامیہ اور مظاہرین کے درمیان مذاکرات ہوئے۔ کاشتکار رہنما محمد علی خواجہ کے مطابق ڈی ایس پی تحصیل میرپوربٹھورو کی موجودگی میں ہونے والے مذاکرات میں فیصلہ کیا گیا کہ یکم مارچ سے مل انتظامیہ کاشتکاروں سے ممنوعہ جنس والے گنے کی خریداری شروع کر دے گی شوگر مل انتظامیہ اور مظاہرین کے درمیان مذاکرات کامیاب ہونے پر دھرنا ختم کردیا گیا دوسری جانب شوگر مل کے انتظامی افسر خرم نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ دراصل گنے کی چند مخصوص اقسام ایسی بھی ہیں جن میں سے بہت کم پروڈکشن حاصل ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ ان مخصوص جنسوں والے گنے کی کاشت سے کاشتکاروں کو روکا گیا تھا اور تحریری طور پر کاشتکاروں سے معاہدہ کیا گیا تھا کہ وہ آئندہ ممنوعہ جنس والا گنا کاشت نہیں کریں گے تاہم اس کے باوجود کاشتکاروں نے یہ گنا کاشت کیا ہے جس سے شوگر مل کو نقصان اٹھانا پڑتا ہے تاہم اس کے باوجود مل انتظامیہ کاشتکاروں کے ساتھ تعاون کرے گی اور مارچ میں ممنوعہ جنسوں والا گنا خریدے گی ۔
تازہ ترین