• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیکسٹائل سیکٹر کوبلاتعطل بجلی اور گیس فراہم کی جائے،غضنفربلور

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر غضنفر بلور نے کہاکہ پاکستان کی ایکسپورٹ میں65 تا 70فیصد حصہ ٹیکسٹائل سیکٹر کا ہے لیکن ملک میں 100سے زائد ٹیکسٹائل ملز بند پڑی ہیں، اگر حکومت ٹیکسٹائل سیکٹر کو بجلی اور گیس کی بلا تعطل سپلائی مہیا کرے تو 100 سے زائد بند ٹیکسٹائل ملز بھی آپر یشنل ہو جائینگی جس سے ملکی ایکسپور ٹ میں مزید اضا فہ ہوگا اس سلسلے میں فیڈریشن چیمبر آف کامرس کے صدر نے ٹیکسٹائل سیکٹر کو بجلی اور گیس کے بلا تعطل فراہمی کے آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسو سی ایشن کے مطالبہ کی حمایت کر تے ہوئے مزید کہاکہ بجلی اور گیس کی قیمتوں کو بھی کم کیا جائے اور ان کو دوسرے ممالک کے بر ابر لایا جائے۔انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ اپٹماسے کئے گئے 180 بلین روپے کے ایکسپورٹ پیکیج دینے کے وعدہ کو پورا کرے۔صدر ایف پی سی سی آئی نے حکومت کو یقین دلایا کہ اگر حکومت جائز مطالبات کو پورا کرے توہم ملکی ایکسپورٹ میں اضا فہ کا یقین دلاتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اپٹما انتہائی فعال اور متحرک ایسوسی ایشن ہے اور اس میں ٹیکسٹائل سیکٹر کیلئے نئی منڈیا ں تلاش کرنے کی پو ری صلاحیت موجود ہے۔
تازہ ترین