• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی سرمایہ کار سندھ کےاسپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری کریں،ناہیدمیمن

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ بورڈ آف انویسٹمنٹ کی چیئر پرسن مسزناہید میمن نے منگل کو امریکن بزنس کونسل آف پاکستان کے دفتر کلفٹن کراچی میں کونسل کے عہدیداران اور اراکین سے ملاقات کی اس موقع پر ورلڈ بنک اور سندھ بورڈ آف انویسٹمنٹ کے افسران بھی موجود تھے،اس موقع پر چیئر پرسن ناہید میمن نے امریکن بزنس کونسل کے اراکین کو سندھ میں ڈوئنگ بزنس ریفارمز، اسپیشل اکنامک زونز اور کراچی اور سندھ میں سرمایہ کاری کے مواقع سے آگاہ کیا اور کہا کہ حکومت سندھ اپنے صوبے میں کاروبار کی ترقی کے لئے ریگولیٹری ماحول میں تیزی سے اصلاحات کر رہی ہے تاکہ سندھ کو بزنس کے حوالے سے سب سے زیادہ ساز گار صو بہ بنایا جاسکے۔ سندھ حکومت نے بزنس ریفارم ایجنڈا پر عملدر آمد کے لئے سندھ انویسٹمنٹ کلائمٹ امپروومنٹ سیل تشکیل دیا ہے۔ ناہید میمن نے کہا کہ یہ وہ وقت ہے کہ پاکستانی سرمایہ کار سندھ کے اسپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری کریں اور جوائنٹ وینچرز کریں۔انہوں نے کہا کہ دھابیجی اسپیشل اکنامک زون نہ صرف صوبے اور ملک بلکہ اس خطے کا سب سے کامیاب زون ہو سکتا ہے اگر ہمارے مقامی سرمایہ کار اس وقت سے فائدہ اٹھائیں اور سی پیک کے بعد آنے والے کاروباری مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ ڈوئنگ بزنس ریفارمز کی فوکل پرسن بھی ہیں۔ ڈوئنگ بزنس ریفارمز وفاق اور صو بوں میں کیا جانے والا ایک بڑا منصوبہ ہے جس میں ورلڈ بنک معاونت کر رہا ہے۔ اس موقع پر امریکن بزنس کونسل کی جانب سے بتایا گیا کہ یہ کو نسل پاکستان میں سب سے بڑے سرمایہ کار گروپوں میں سے ایک ہے،اس وقت اس کے 65 اراکین ہیں جن میں سے متعدد فارچون 500 کمپنیز ہیں جو صحت، مالیاتی خدمات، انفارمیشن ٹیکنالوجی، کیمیکل اور فرٹیلائزر ، انرجی، فاسٹ موونگ کمرشل گڈز ، فوڈ اینڈ بیوریجز، آئل اینڈ گیس اور دیگر شعبوں میں کام کر رہی ہیں۔ چیئر پرسن ایس بی آئی ناہید میمن نے اس موقع پر اجلاس کو سندھ میں ڈوئنگ بزنس ریفارمز کے لئے مختلف صوبائی محکموں کی جانب سے کی جانے والی اصلاحات سے آگاہ کیا۔
تازہ ترین