• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پریانکا چوپڑہ کی تصویر پر ریاست آسام کی اسمبلی میں احتجاج

ممبئی ( مانیٹرنگ ڈیسک)بولی وڈ پگی چوپس پریانکا چوپڑا اگرچہ ان دنوں اپنے آنے والے امریکی ایکشن تھرلر ڈرامہ ’کوانٹیکو 3‘ اور دیگر ہولی وڈ فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔تاہم ان کے حوالے سے تازہ خبر یہ ہے کہ ان کی ایک تصویر پر بھارتی ریاست آسام کی اسمبلی میں ہنگامہ ہوگیا۔پریانکا چوپڑا کی قدرے بولڈ تصویر پر ریاست آسام کی اسمبلی میں سب سے پہلے اپوزیشن جماعت کانگریس کی خواتین نے احتجاج شروع کیا، جو دیکھتے ہی دیکھتے بحث میں تبدیل ہوگیا۔خیال رہے کہ پریانکا چوپڑا ریاست آسام کی سیاحت و ثقافت کی سفیر ہیں، وہ آسام ٹوئرزم ڈیولپمنٹ کارپوریشن (اے ٹی ڈی سی) کی جانب سے ریاست کی سیاحت کو فروغ دینے کے لیے اٹھائے جانے والے مختلف منصوبوں کا حصہ ہوتی ہیں۔ان کی جس تصویر پر ریاستی اسمبلی میں ہنگامہ ہوا، وہ بھی ریاست کی سیاحت کو فروغ دینے کے لیے شائع کیے گئے ٹوئر کیلینڈر کا حصہ ہے۔اس تصویر میں پریانکا چوپڑا کو آسام کا روایتی لباس نہیں بلکہ قدرے اسٹائلش اور بولڈ لباس پہنا ہوا ہے، جب کہ انہوں نے سر پر سرخ رنگ کی روایتی ٹوپی ہے۔دکن کیرونیکل نے ریاست آسام کے مقامی نشریاتی ادارے ٹائمز 8 کی خبر کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ پریانکا چوپڑا کی اس تصویر پر ریاستی اسمبلی کی رکن نندیتا داس نے اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ یہ ریاست آسام کی ثقافت نہیں ہے۔نندیتا داس کے مؤقف کی حمایت کرتے ہوئے رپجیوتی کرمی نے بھی کہا کہ پریانکا چوپڑا کا لباس اور حلیہ ریاستی ثقافت کی عکاسی نہیں کرتا۔
تازہ ترین