• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن ، فلم’ریڈ اسپیرو‘ کے پریمیئر میں جینیفر لارنس سمیت دیگر کاسٹ کی شرکت

لندن ( مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی دار الحکومت لندن میں تھرل سے بھرپورہولی وڈ فلم ریڈ اسپیروکے رنگا رنگ پریمیئر کا انعقاد کیا گیا۔مقامی تھیٹر میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں فلم میں مرکزی کردار نبھانے والی اداکارہ جینیفر لارنس سمیت دیگر کاسٹ نے ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیرے۔ فرانسس لارنس کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسی روسی خاتون جاسوس کے گرد گھوم رہی ہے جو ایک سی آئی اے ایجنٹ کی محبت میں گرفتار ہوجاتی ہے اور ڈبل ایجنٹ بننے پر غورشروع کردیتی ہے۔فلم میں اداکاری کے جوہر دکھانے والوں میں ہولی وڈ کی معروف اداکارہ جینیفر لارنس،جوئیل ایگرٹن، جیریمی آئرنز، یتھیاز شونارٹز،میری لوز پارکر اور بِل کیمپ سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔ گیرٹ بیش اور ڈیوڈ ریڈی کی مشترکہ پروڈیوس کردہ سنسنی سے بھرپور یہ فلم 2 مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
تازہ ترین