• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نا پا، اسٹیج ڈرامہ’ بندھن ‘ کل سے پیش کیا جائے گا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) نیشنل اکیڈمی پرفارمنگ آرٹس ( نا پا) میں ہسپانوی ڈرامہ نگار فیڈرکو گریشا کا میوزیکل تھیٹر پلے بلڈ ویڈنگ سے ماخوذ اسٹیج ڈرامہ بندھن 22فروری سے 4 مارچ تک پیش کیا جائے گا۔ جس کی ہدایات حسن رضا کی مرتب کردہ ہیں جبکہ موسیقی نائجل بوبی کی ہے۔ یہ بات ناپا کے ڈائریکڑ ایڈمن ارشد محمود نے ناپا میں اپنی پریس کانفرنس میں کہی، ان کے ہمراہ اس موقع پر ڈرامہ کے ہدایت کار اور میوزیکل ٹیم کے فنکار بھی موجود تھے۔ ارشد محمود نے مزید کہا یہ ایک مختلف مگر بہت بھرپور کھیل ہے ۔ جس میں ناپا کے تربیت یافتہ فنکاروں نے پر فارم کرنا ہے ۔ یہ ایک تجرباتی بھرپور کاوش ہے ۔
تازہ ترین