ممبئی(ایجنسیاں) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ورات کوہلی سے شادی کے بعد انوشکا شرما نے اپنے ریسیپشن کے لئے بھلے ہی سرخ ساڑھی کا انتخاب کیا ہو، لیکن اب ان کا دل مدھیہ پردیش کی شان کہے جانے والی چندیری ساڑھیوں پر فدا ہوگیا ہے۔بھارتی میڈیا ذرا ئع کے مطابق انوشکا ان دنوں ضلع اشوک نگر کے چندیری میں اپنی آنے والی فلم ’سوئی دھاگا‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ انہوں نے چندیری سارھیاں کو اپنی کپڑوں کی الماری کی شان بڑھانے کے لئے خریدا ہے۔جبکہ اپنے انسٹاگرام پر پیر کو چندیری کے بنکروں کے ساتھ ایک فوٹو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے۔شوٹنگ سے فارغ ہوکر میں نے پورا دن چندیری کی سارھیاں خریدنے میں لگایا۔انہوں نے یہاں کے دستکاروں کی تعریف کرتے ہوئے ہوئے کہا ہے کہ یہ لوگ بہت محنت سے سارھیاں بناتے ہیں، کبھی کبھی تو پورا ایک مہینہ ایک سارھی بنانے میں لگ جاتا ہے۔ان کے فن کو میرا سلام۔واضح رہے کہ ضلع اشوک نگر کا تاریخی قصبہ چندیری اور اپنے فن اور دستکاری کے لئے پوری دنیا میں مشہور ہے۔