• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارجیت سنگھ نے فلم ”ویلکم ٹو دا نیویارک“ کیلئے کوئی گانا نہیں گایا، واشو بھگنانی

ممبئی (ایجنسیاں) بولی وڈ پروڈیوسر واشو بھگنانی نے فلم ”ویلکم ٹو دا نیویارک“ میں پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کی جگہ ارجیت سنگھ کے گانے کے حوالے سے خبروں کی تردید کر دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پروڈیوسر واشو بھگنانی نے فلم ”ویلکم ٹو دا نیویارک“ میں گلوکار ارجیت سنگھ کے گانے کو کٹوانے کے حوالے سے خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ارجیت سنگھ نے فلم ”ویلکم ٹو دا نیویارک“ کے لئے کبھی کوئی گانا نہیں گایا ہے اور اسے چیک بھی کیا جا سکتا ہے، ایسی خبروں پر مجھے حیرت ہوتی ہے کہ یہ کہاں سے آتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اور کمپوزر شمیر ٹنڈن کو فلم کے گانے کے لئے راحت فتح علی خان کی آواز موزوں لگی ہے، لہٰذا ہم نے انہیں گانے کے لئے کہا ہے۔
تازہ ترین