• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس اجلاس میں شرکت کیلئےپاکستانی وفدپیرس پہنچ گیا

پیرس (آئی این پی ) فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے اجلاس میں شرکت کیلئے پاکستانی وفد پیرس پہنچ گیا، اجلاس 23 فروری تک جاری رہے گا، اجلاس کے شرکا کو پاکستان کے اقدامات سے آگاہ کیا جائیگا۔ تفصیلات کے مطابق یف اے ٹی ایف کے اجلاس میں شرکت کیلئے پاکستانی وفد پیرس پہنچ گیا ہے ۔فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا چھ روزہ اجلاس 23 فروری تک جاری رہے گا، جس میں پاکستانی وفد کی قیادت ڈی جی فائنانس مانیٹرنگ یونٹ منصور شاہ کر رہے ہیں جبکہ مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل بھی پیرس پہنچ گئے ہیں۔اجلاس میں امریکہ اور برطانیہ کی اس تجویز پرغورکیا جائے گا کہ پاکستان کو ایک بار پھر دہشت گردوں کی مالی معاونت کی روک تھام میں تعاون نہ کرنے والے ملکوں میں شامل کیا جائے۔ واضح رہے کہ جرمنی اور فرانس بھی اس تجویز کی حمایت کر چکے ہیں اور اگر پاکستان کے خلاف فیصلہ ہوا تو اس سے ملکی معیشت پر منفی اثرات پڑیں گے۔اجلاس کے شرکا کو پاکستان کے اقدامات سے آگاہ کیا جائیگا۔
تازہ ترین