• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مساجد میں اوپن ڈے سے دوسری کمیونٹیز کےساتھ رابطے بڑھتے ہیں، افضل خان

مانچسٹر(غلام مصطفیٰ مغل)برطانیہ میں مسلم کمیونٹی کی تعداد مساجد، سکولز میں اضافہ ہو رہا ہے، ہر شعبہ ہائے زندگی میں ہماری نوجوان نسل آگے بڑھ رہی ہے لیکن ابھی مزید کام اور توجہ کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار مدینہ مسجد میں اسلامک مشن کے زیراہتمام اوپن ڈے کے حوالے سے مائی وزٹ مسجد کے عنوان سےشیڈو وزیر امیگریشن افضل خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ میں دو سو سے زیادہ دوسری کمیونٹی کو بتانا ہے کہ ہم مساجد میں کیا کرتے ہیں تاکہ دوسری کمیونٹی کے لوگ مسجد میں آئیں اور یہ دیکھیں کہ مساجد میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی نہیں کی جاتی۔ اوپن ڈے کرانے سے دوسری کمیونٹیز سے رابطے بڑھے ہیں اور ایک دوسرے کے مسائل کو حل کرنے میں مدد ملتی ہے۔ علامہ ظفر محمود، مجاہد حسین، علامہ یاسر حبیب، شیخ زاہد، حاجی محمد عارف، علی مرتضیٰ، ضمیر احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مساجد اوپن ڈے سے اسلام کے اصل تشخص سے دیگر کمیونٹیز اور مذاہب کے پیروکار روشناس ہوتے ہیں۔ مقررین نے مزید کہا کہ مختلف مذاہب کمیونٹیز کے ذہن میں متعلقہ سوالات کے جوابات کا خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے اوپن ڈے میں کمیونٹی رہنمائوں، کونسلرز اوردیگر کمیونٹیزکے مذہبی پیشوائوں اور افرادنے مسجد کا دورہ کیا۔ اس موقع پر غیر مسلموں کو نماز، وضو اور دیگر عبادات کا عملی مظاہرہ بھی کرکے دکھایا گیا۔ غیر مسلموں کو اسلام کے بارے میں معلومات فراہم بھی کی گئیں اور اسلامی لٹریچر دیا گیا۔ اس موقع پر شرکاء نے کہا کہ اس طرح کے پروگرامز میں کمیونٹیز کے درمیان ہم آہنگی اور تعلقات مستحکم ہوتے ہیں۔ دیگر مذاہب اور بالخصوص اسلام کو بہتر طور پر سمجھنے اور جاننے کا موقع ملتا ہے اور غلط فہمیاں دور ہوتی ہیں۔
تازہ ترین