• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنٹرول لائن کی سنگین صورتحال پر لابنگ کرنا ہوگی، محمد غالب

برمنگھم (پ ر) تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب نے کہا ہےکہ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر یورپ کے مختلف ممالک سے مقبوضہ کشمیر کے عوام کو حوصلہ افزا پیغام دیا گیا ہے بھارت کے ظلم کو دنیا کے سامنے پیش کرنے میں مدد ملی ہے مقبوضہ کشمیر کے حالات اووسیز فائر لائن پر بھارت نے جو حالات پیدا کر رکھے ہیں اس سنگین صورت حال سے یورپین ایوانوں، میڈیا اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو آگاہ کرنے کے لیے یورپین پارلیمنٹس میں لابنگ اور اور یورپین زبانوں میں لٹریچر شائع کرنےکی ضرورت ہے تاکہ مسئلہ کشمیر کی اہمیت کو اجاگر کرنے اور حل کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جاسکیں۔ ان خیالات اظہار انہوں تحریک کشمیر یورپ سپین کے سنیئر رہنما راجہ وسیم کے دورہ برطانیہ کے دوران کشمیر ہاوس برمنگھم میں ایک ملاقات میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے جس طرح مقبوضہ کشمیر انسانی حقوق کی تنظیموں اور ممبران پارلیمنٹ کے داخلے پر پابندیاں عائد کر رکھی ہیںاس سے بھارت اپنے ظالمانہ ہتھکنڈوں پر پردہ ڈالنے کوشش کر رہا ہے۔ راجہ وسیم نے کہا کہ ا سپین میں اس مرتبہ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر تمام کشمیری اور پاکستانی تنظیموں نے مشترکہ طور پر مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کر کے یہ پیغام دیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام آزادی کی جدوجہد میں تنہا نہیں ہیں بھارت ریاستی دہشت گردی اور فوجی قوت کے بل بوتے پر کشمیر پر اپنا تسلط قائم نہیں رکھ سکتا۔
تازہ ترین