• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عورت کو چاقو لہراتے ہوئے ڈاکوئوں سے بچانے پر جنگی ہیرو کی بہادری کی تعریف

لندن(جنگ نیوز) چاقو لہراتے ہوئے 5ڈاکوئوں سے ایک عورت کو بچانے پر 88سالہ ایک جنگی ہیرو کی پولیس کی جانب سے بہادری کی تعریف کی گئی ہے۔ کورنی وار ویٹرن جان نکسن نے شمالی لندن کے کینٹش ٹائون میں کراٹے کے وار سے ایک ڈاکو کو نیچے گرا دیا۔ ہیرو پنشنر کا کہنا ہے کہ اس کی لغت میں خوف کا لفظ نہیں اس نے لندن ایوننگ سٹینڈرڈ کو بتایا کہ وہ اس وقت مدد کو پہنچا جب نوجوانوں نے خاتون سے ہینڈ بیگ چھینا اور اس نے خاتون پر سے توجہ ہٹانے کے لئے چیخ کر کہا اسے تنہا چھوڑدو جس پر وہ اس سے نبرد آزما ہوگئے اور کہا کہ وہ خاتون کے بجائے اس کی رقم چھینیں گے جس پر اس نے کہا کہ وہ ایسا نہیں کرسکتے پھر اس نے ایک ڈاکو کی گردن پر وار کیا جس سے وہ نیم بے ہوش ہوکر نیچے گر پڑا۔ تاہم ایک اور نے چاقو نکال لیا جس کے باعث اس پر توجہ دینی پڑی، میٹ نے بتایا کہ ایک شخص نے صورتحال میں مداخلت کی جس پر خاتون تو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی تاہم اس شخص پر حملہ کیا گیا جس سے وہ معمولی زخمی ہوگیا۔ کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ جان نکسن نےبتایا کہ خوف کا لفظ اس کی لغت میں شامل نہیں اس کا مقصد صرف عورت کی مدد کرنا تھا ایک بار اس کی ٹانگ میں گولی لگ چکی ہے اور سانپ بھی کاٹ چکا ہے وہ بہت بار موت کے قریب پہنچا تاہم ایسی صورتحال اسے خوف زدہ نہیں کرتی۔ اس نے 1940ء کے عشرے میں ہائی لینڈز میں یکنا کیری ڈیو میں کمانڈو کی تربیت لی تھی اور اس نے ایلیٹ سپیشل سروسز یونٹ کے ساتھ کوریا کی جنگ میں شرکت کی تھی۔
تازہ ترین