• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ہائی کمیشن کی جانب سےسائوتھ آل میں نادرا سرجری کااہتمام

لندن( جنگ نیوز) لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کمیونٹی کو موثر طورپر قونصلر سروسز کی فراہمی کیلئے لندن اور اس کے قرب وجوار کے علاقوں میں نادرا کی موبائل رجسٹریشن ٹیموں کے دوروں کا باقاعدگی سے اہتمام کررہاہے ،اس حوالے سے رواں مہینے نادرا کی موبائل رجسٹریشن ٹیم سائوتھ ہال کے لوگوں کو نادرا کی سروسز فراہم کرنے کیلئے 24اور25 فروری کو صبح 10بجے سے دوپہر 2بجے تک ابوبکر مسجد ،واقع براڈوے سائوتھ ہال مڈل سیکس پر موجود ہوگی، اس موقع پر نادرا سے نیاسمارٹ نیکوپ کارڈ حاصل کرنے کیلئے 82پونڈ فیس ادا کرناہوگی اور یہ کارڈ 6سے8ہفتے میں ڈلیور کئے جائیں گے۔اس کے علاوہ کوئی اور اضافی چارج وصول نہیں کیاجائے گا۔
تازہ ترین