• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اٹلی کی ممتاز کاروباری شخصیت لیاقت علی بھولا کی پی ٹی آئی میں شمولیت

بریشیا (عتیق کھٹانہ ) گزشتہ روز اٹلی کے شہر بریشیا میں تحریکِ انصاف اٹلی کے زیرِ اہتمام لیاقت علی بھولا کے اعزاز میں تقریب منعقد ہوئی، تفصیلات کے مطابق سابق گورنر چوہدری سرور، میاں آفتاف احمد اور تجمل کھٹانہ کی کاوش سے اٹلی کی ممتازکاروباری شخصیت چوہدری لیاقت علی بھولا نے تحریکِ انصاف میں شرکت اختیار کی، جن کے اعزاز میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پورے یورپ سے الیکٹڈ باڈی کے عہدیداران نے شرکت کی ، لیاقت بھولا نے خطاب کرتے ہوئے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اورتحریکِ انصاف سپین فرانس آسٹریا اور یورپ کے دیگر ممالک سے آئے الیکٹڈ صدور کو خوش آمدید کہا اور پارٹی کے رہنمائوں میاں آفتاب اور تجمل کھٹانہ سمیت تمام ممبران کے شانہ بہ شانہ چلنے کا اعلان بھی کیا، انہوں نے کہا کہ ہم تمام ساتھیوں کو ساتھ لے کر چلیں گے اور پارٹی کو فعال کریں گے۔
تازہ ترین