• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مظہر حسین پی ٹی آئی زیورخ کے صدر، ذوالفقار علی جنرل سیکرٹری منتخب

زیورخ (پ ر) پاکستان تحریک انصاف نے سوئٹزر لینڈ کے مختلف شہروں میں ریجنل عہدیداران کے چنائو کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے،اس سلسلے میں سوئٹزر لینڈ کے شہر زیورخ میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں حافظ مظہر حسین کو صدر، نائب صدر محمد اکبر چوہان، جنرل سیکرٹری ذوالفقار علی انفارمیشن سیکرٹری جاوید افضل منتخب ہوئے۔ عہدیداران نے پی ٹی آئی کے کارکنان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پارٹی کو مضبوط کرنے کیلئے مل کر کام کرینگے اور اپنے وطن اور پارٹی کی خدمت کریں گے اور یورپ میں موجود پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے کوشش کرینگے اس موقع پرPTI سوئٹزر لینڈ کے صدر شکیل احمد اورPTIکے سینئر رہنما لبنیٰ جٹ اور میاں طارق اختتام نے بھی خطاب کیا۔
تازہ ترین