• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زبیر گل کے سینیٹر بننے سے ن لیگ کا وقار بڑھے گا، راجہ جلیل الرحمٰن

بولٹن (نمائندہ جنگ) پاکستان مسلم لیگ ن نارتھ ویسٹ کے جنرل سیکرٹری راجہ جلیل الرحمن نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائدین نے برطانیہ کی ایک اہم نوجوان سیاسی شخصیت اور مسلم لیگ برطانیہ کے صدر زبیر گل کو سینیٹ کا ٹکٹ دے کر تاریخ ساز فیصلہ کیا ہے، جس سے بیرون ملک بسنے والے پاکستانیوں اور کشمیریوں کے مسائل نہ صرف حل ہوں گے بلکہ مسلم لیگ ن کے وقار میں اضافہ ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ن نارتھ ویسٹ کے سینئر نائب صدر راجہ فضل مجدد سے مسلم لیگ ن برطانیہ کی سیاسی صورتحال کے حوالے سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ زبیر گل کو سینیٹ کا ٹکٹ ملنا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت بیرون ملک آباد پاکستانیوں اور کشمیریوں کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کے لیے بھرپور دلچسپی رکھتی ہے۔انہوں نے زبیر گل کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کے ساتھ امن کی دیرینہ وابستگی کے ساتھ ساتھ برطانیہ میں جماعت کو آرگنائزر کرنے اور اس کی مضبوطی کے لیے جس طرح دن رات محنت کی ہے یہ اسی کا صلہ ہے۔ مسلم لیگ ن نارتھ ویسٹ کے سینئر نائب صدر راجہ فضل مجدد نے مرکزی قائدین کی جانب سے زبیر گل کو سینیٹ کا ٹکٹ دیے جانے پر خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ قائدین کا یہ فیصلہ مسلم لیگ ن برطانیہ کے سیاسی مستقبل کے لیے نیک شگون ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی اور ملکی حالات کا تقاضہ ہے کہ عوام میاں نوازشریف کی ڈھال بنیں یہی وقت وقت کی آزاد ہے۔
تازہ ترین