• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس نے اوورسیز پاکستانیوں کی ترجمانی کی ہے، حافظ ادریس

برمنگھم(پ ر) پاکستان رابطہ کونسل برطانیہ کے جنرل سیکرٹری حافظ محمد ادریس نے سپریم کورٹ آف پاکستان کا اوورسیز پاکستانیوں سے نادرا کارڈ کی اضافی فیس وصول کرنے کا نوٹس لینے اور فیس کم کرنے کا خیر مقدم کیا ہے، چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ حافظ ادریس نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے واضع ہوگیا ہے کہ حکومت کس طرح ظلم اور زیادتیاں کر رہی ہے، بیرون ملک پاکستانیوں کو بھی لوٹا جا رہا ہے، عدالت نے بروقت نوٹس لے کر حکومت کو بے نقاب کیا ہے۔ چیف جسٹس نے وزارت داخلہ کو نوٹس جاری کر کے صحیح معنوں میں اوورسیز پاکستانیوں کی ترجمانی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے بیرون ملک اپنے سفارشی لوگوں کو بھرتی کر رکھا، سیاسی اور سفارشی بھرتیوں کا بوجھ بھی عوا م پر ڈالا جا رہا ہے اور اس میں بھی کرپشن کی جا رہی ہے، حکومت نے بیرون ملک پاکستانیوں کو بار بار دھوکہ دیا، حکومتی ادارے نے عوام کی خدمت کی بجائے لوٹ کھسوٹ کا بازار گرم کر رکھا ہے عدالت کو مزید تحقیقات کرنی چاہیے کہ اس میں کرپشن کتنی ہورہی ہے ۔
تازہ ترین