• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تربیت نہ ہونے کے سبب ورکرز ملازمتیں ترک کررہے ہیں

لندن( پی اے ) ایک نئی ریسرچ سے انکشاف ہواہے کہ دوران ملازمت تربیت ترقی کے مواقع نہ ہونے کے سبب ورکرز ملازمتیں ترک کررہے ہیں۔ ڈھائی ہزارسے زیادہ ملازمین سے کئے گئے سروے سے یہ بات سامنے آئی کہ زیادہ تر ورکرز کی خواہش ہے کہ آجرین انھیں تربیت اور ترقی کے زیادہ بہتر مواقع فراہم کریں اور نئے ہنر سکھائیں۔جاب سائیٹ کاکہناہے کہ چونکہ 1975سے ملازمت کے مواقع میں اضافہ ہورہاہے اور بیروزگاری کی شرح کم ہورہی ہے، اس لئےآجروں کواپنے ملازمین کو روکے رکھنے کیلئے اقدام کرنے چاہئیں۔ایک دوسری سٹڈی میں کم وبیش 100آجرین سے کی جانے والے بات چیت سے یہ ظاہرہوتاہے کہ آجرین اس بات پر متفق ہیں کہ تربیت کے بعد ملازمین کی کارکردگی بہتر ہوجاتی ہے۔ ریسرچ سے ظاہرہوتاہے کہ ورکس فورس میں ایسے لوگوں کی اکثریت ہے جو اپنی مہارت میں اضافہ کرنے کے متمنی ہیں، اس لئے نئی مہارت اور ٹیلنٹ اب آجروں کے پاس موجود ہے ۔
تازہ ترین