کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت میں مدرسے کے طالب علم محبوب سے زیادتی کیس کی سماعت ہوئی، مدرسے کے معلم ملزم سلیم نے ضمانت کے لئے عدالت سے رجوع کیا ، عدالت نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا، درخواست پر فیصلہ 23 فروری کو سنایا جائے گا۔