• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک شخص کی لاش ملی، ٹریفک حادثات میں بچی سمیت 3 افراد جاں بحق

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں کسمن بچی سمیت 3افراد جاں بحق ہوگئے، ناردرن بائی پاس سے ایک شخص کی لاش ملی،تفصیلات کے مطابق نارتھ کراچی رحمانیہ موڑ کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے گھر کے پاس کھیلنے والی 10 سالہ خدیجہ دختر خان ولی جاں بحق ہوگئی،سپرہائی وے کاٹھور موڑ کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 55سالہ موسیٰ ولد صدیق جاں بحق ہوگیا ،بغدادی کے علاقے آئی سی آئی چوک پر پیر اور منگل کی درمیانی شب ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والی 30 سالہ خاتون شگفتہ دختر ابو بکر دوران علا ج نجی اسپتال میں چل بسی،دریں اثنا موچکو تھانے کی حدود لکی چڑھائی ناردرن بائی پاس لال قلعہ کانٹے کے قریب تشدد زدہ 30 سالہ شخص کی لاش ملی ، لاش کی اطلاع پرپولیس نے بتایا کہ اسپتال میں مقتول کے پاس سے ملنے والے قومی شناختی کارڈ سے اسکی شناخت محمد رفیق ولد روزی کے نام سے ہوئی ہے ، متوفی بلوچستان کا رہائشی تھا لاش سرد خانے میں رکھوادی ہے۔
تازہ ترین