• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کالعدم تنظیم کا ٹارگٹ کلر گرفتار، متعدد افراد کے قتل کا اعتراف

کراچی (اسٹاف رپورٹر)مومن آباد پولیس نے کالعدم تنظیم کے ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا، ملزم کے وکیل نے عدالت کو گمراہ کرنے کے لیئے ڈیتھ سرٹیفیکیٹ جمع کرایا ہوا ہے،گرفتار ہونے والے ٹارگٹ کلر نے دوران تفتیش متعدد افراد کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے،ایس ایس پی ویسٹ عمر شاہد نے منگل کواپنے دفترمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ مومن آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم سپاہ صحابہ پاکستان کے دہشت گرد محمد کاشف عرف کلو کو گرفتار کرکے اسکے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا،گرفتار ہونے والا دہشت گرد سندھی ہوٹل، نیوکراچی یونٹ کا سرگرم کارکن ہے اور اس نےکراچی کے مختلف تھانوں میں دہشت گردی کی وارداتوں کا اعتراف کیا ہے ، ٹارگٹ کلر نے دوران تفتیش بتایا کہ اس نے سال 2009 میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر سنی تحریک کے دو کارکنان کو قتل اور تین افراد کو زخمی کیا،سال 2010 میں سنی تحیرک کے ایک کارکن کو قتل اور دو کو زخزی کیا ، سال 2010، 2011 ، 2013 ،2014 میں سنی تحریک کےکارکن عبدالخالد ، اہل تشیع نوجوان ، متحدہ لندن کے کارکن عثمان کو قتل کرنے کے علاوہ کئی افرادکو زخمی کیا ،ملزم سی ٹی ڈی کے مقدمہ میں بھی مفرور اور اشتہاری ہے۔
تازہ ترین