• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تبدیلی کے بلند بانگ دعوؤں کے ٹھیکیداروں نے کچھ نہیں کیا،ثروت قادری

کراچی (پ ر) سربراہ سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ تبدیلی کے بلند بانگ دعوؤں کے ٹھیکیداروں نے کچھ نہیں کیا، عوام کے مسائل حل ہونے کی بجائے مزید اضافہ ہوا ہے، کارکنان عوامی رابطہ مہم کو تیز کردیں، رینجرز کی جرائم پیشہ اور دہشتگرد قوتوں کے خلاف بہتر کارکردگی کے سبب روشنیاں بحال ہوئی ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اورنگی ٹاؤن میں دورے کے موقع پر کارکنان اور عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ اورنگی ٹاؤن کے عوام کا پانی کا مسئلہ حل نہیں ہوا تو احتجاج کی کال دینے پر مجبور ہونگے، اس موقع پر ثروت اعجاز قادری نے علاقائی عہدیداروں اور رابطہ کمیٹی کو ہدایت دی کہ عوام کے ساتھ ملکر ان کے مسائل کے حل کیلئے کام کریں، انہوں نے کہا کہ پانی کی فراہمی اور ٹنکرز مافیا کے خاتمے کیلئے سپریم کورٹ کے احکامات کو ردی کی ٹوکری میں ڈالا جارہا ہے ،میئر ،کمشنر کراچی ،ڈپٹی کمشنر ،ایم ڈی اور چیئرمین واٹر اینڈ سیوریج اورنگی ٹاؤن ،نیو کراچی اور کورنگی میں پانی کی فراہمی کو یقینی اور سیوریج کے نظام کو بہتر بنائیں، اگر اب بھی ٹال مٹول سے کام لیا تو عوام کے ساتھ سخت احتجاج کرینگے۔
تازہ ترین