• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمام ادارے اپنی آئینی حدود میں رہتے ہوئے کام کریں، مسلم لیگ ن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کراچی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری خواجہ طارق نذیر، نائب صدرحاجی شاہجہان اور لیبرونگ سندھ کے جنرل سیکرٹری عبدالرحیم اعوان نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی اور جمہوریت کی مضبوطی کے لیے ضروری ہے کہ تمام ادارے اپنی آئینی حدود میں رہتے ہوئے کام کریں، ملک کے تمام اداروں کو پارلیمنٹ کی بالادستی کو قبول کرنا ہوگا، قانون سازی پارلیمنٹ کا حق ہے جسے کوئی دوسرا ادارہ روکنے کا مجاز نہیں ہے، ٹکراؤ کی پالیسی سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے،جب تک ادارے ایک دوسرے کے اختیارات کا احترام نہیں کرینگے اس وقت تک ملک مضبوط نہیں ہوسکتا۔ مسلم لیگی رہنماؤں نے کہا کہ ملک کو اس وقت شدید قسم کے بیرونی دباؤ کا سامنا ہے، امریکا ،بھارت اور اسرائیل کا گٹھ جوڑ پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے اور کوشش کی جارہی ہے پاکستان پر اقتصادی پابندی عائد کروائی جائیں، ایسے حالات میں ملک کے تمام اسٹیک ہولڈرز کا ایک پیج پر ہونا انتہائی ضروری ہے ۔
تازہ ترین