• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کو معمول کے مطابق پانی کی فراہمی آج شروع ہوجائیگی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) موسم گرما میں کراچی کو پانی کی بہتر و متواتر فراہمی کیلئے واٹربورڈ کا دھابیجی سے کراچی تک جاری گرینڈ آپریشن آخری مراحل میں داخل ہوگیا ہے ،بلک لائنوں میں پڑنے والے متعدد شگاف پر اور ناکارہ ہونے والے والوو تبدیل کردیئے گئے ،دھابیجی اور نارتھ ایسٹ کراچی پمپنگ اسٹیشن پر ٹرانسفارمرز کی مرمت اور تنصیب کا کام بھی مکمل کرلیا گیا ہے ،بدھ کی صبح 8 بجے تک کراچی کو معمول کے مطابق پانی کی فراہمی شروع کردی جائے گی ،واٹربورڈ کے عملے نے گرینڈ آپریشن کے دوران دھابیجی سے کراچی کو پانی فراہم کرنے والی 72انچ قطر کی لائن نمبر دو کی مختلف مقامات پر مرمت کی اور اس میں پیدا ہونے والے متعدد رساؤ کا خاتمہ کردیا گیا ،دھابیجی کی مرکزی لائن میں 700 ایم ایم قطر کے نان ریٹرن والوو نصب کرنے کے ساتھ ساتھ فورتھ فیز میں 5 عدد پریشر ریلیو والوز بھی لگادیئے گئے ہیں ، خراب ہونے والے ٹرانسفارمر جبکہ نارتھ ایسٹ کراچی پمپ ہاؤس پر ایک ٹرانسفارمر کی مرمت کردی گئی ہے ، کراچی یونیورسٹی کے قریب 84 انچ قطر کی مین پی آر سی سی لائن کی مرمت کی گئی ،گلشن اقبال نذارت کے قریب 84 انچ قطر کی سائفن کے متعدد شگاف پر کئے گئے جبکہ دیگر مرمتی کام تیزی سے جاری ہے ، ۔دریں اثنا واٹربورڈ حکام نے فوری طور پر پیر اور منگل کو سخی حسن ،ناگن پمپس ، نارتھ کراچی ، نیو کراچی ، قصبہ ، میٹروویل ، لانڈھی ، کورنگی ، شیر شاہ، شاہ فیصل ، ملیر ،ایل ایس آر گلشن اقبال، نیپا، ناظم آباد، سعودآباد، کارساز، بھٹہ ولیج ،بہارکالونی لیاری، سمیت شہر کے دیگر علاقوں، مضافات اور بیرون شہر میں قائم پمپنگ اسٹیشنوں پر صفائی ستھرائی لیکیجز کے خاتمے اور رنگ و روغن کا کام مکمل کرلیا ہے ۔
تازہ ترین