• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس بی سی اے،399مربع گز تک نقشہ منظور کرنیکا اختیار ڈائریکٹرز کو دیدیا گیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے 399 مربع گز تک نقشہ منظور کرنے کے اختیارات ڈائریکٹر زکو دے دیئے پہلے انہیں صرف 120 گز تک کے اختیارات تھے ایس بی سی اے کے ڈائریکٹر جنرل آغامقصود عباس نے منگل کو باقاعدہ آرڈر جاری کردیا جس میں ڈائریکٹرز کو ایک بار پھر پابند کیا گیا ہے کہ وہ کسی بھی رہائشی مکان کے نقشہ کی منظوری 30 دن کے اندر لازمی دیں ڈائریکٹرز کو نقشے کی منظوری کے ساتھ کمپلیکشن سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا بھی اختیار ہوگا، واضح رہے کہ ڈائریکٹرز کے پاس پہلے اختیار نہ ہونے کے باعث نقشوں کی منظوری میں تاخیر ہوتی تھی اور لوگ ایس بی سی اے دفاتر کے چکرلگاتے رہتے تھے ڈائریکٹرز کے اختیار بڑھانے کے بعد اس بات کو بھی یقینی بنانا ہوگا کہ نقشہ مقررہ مدت تیس دن کے اندر ہی منظور ہو کیونکہ بے جااعتراضات کے باعث تاخیر کی شکایات عام ہیں۔
تازہ ترین