• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چائنا کٹنگ کا الزام، ترمیمی فرد جرم عائد، ملزم کا صحت جرم سے انکار

کراچی (اسٹاف رپورٹر)احتساب عدالت نے چائنا کٹنگ میں مبینہ طور پر ملوث ملزم گل حسن زیدی پر ترمیمی فرد جرم عائد کردی، ملزم کی جانب سے صحت جرم کے انکار پر عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہ اور تفتیشی آفیسر کو طلب کرتے ہوئے ریفرنس کی سماعت 6؍مارچ تک ملتوی کردی ہے،کے ڈی اے افسران و دیگر ملزمان کیخلاف ریفرنس کی سماعت ہوئی،  واضح رہے کہ دیگر ملزمان میں سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر کے ڈی اے شاکر لنگڑا ،شیخ فرید،فیروزبنگالی،صغیر ،جہانزیب اقبال،عرفان احمد،اختر رشید،سید رضوان احمد، محمد حنیف و دیگر شامل ہیں، استغاثہ کے مطابق ملزمان پر گلستان جوہر میں 23 رفاعی پلاٹس کی چائنا کٹنگ کا الزام ہے، ملزمان نے قومی خزانے کو ڈیڑھ ارب روپے کا نقصان پہنچایا، سندھ ہائی کورٹ نے کے ڈی اے افسران سمیت 14 ملزمان کی عبوری ضمانت مسترد کردی تھی۔
تازہ ترین