• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے سی ایل سی کی کارروائی، کار لفٹر 2 ملزمان گرفتار، چھینی گئیں گاڑیاں برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اینٹی کارلفٹنگ سیل پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو کار لفٹر رضا اور حسن کو سہراب گوٹھ سے گرفتار کرکے انکے قبضے سے چھینی ہوئی گاڑی نمبر BHV-328 جوکہ گلستان جوہر سے چھینی گئی تھی اور گاڑی نمبر AFD - 012 جو کہ یوسف پلازہ سے چھینی گئی تھی اور دو پستول برآمد کرلیے،پولیس کے مطابق ملزمان نے سال 2018 کو اسلحہ کے زور پر اے ٹی ایم سے نکلتے ہوئے ایک پولیس افسر سے نقدی ، موبائل فون اور گاڑی نمبر BHV-328 چھینی تھی جس کی ویڈیو بھی موجود ہے ، ملزمان گلستان جوہر ، مبینہ ٹاؤن، سچل کے علاقے میں بینک یا اے ٹی ایم سے نکلنے والے شہریوں کو نشانہ بناتے تھے ملزمان نے 10 سے زائد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے، ملزمان نان کسٹم پیڈ اور چوری یا چھینی ہوئی گاڑیوں کے کاغذات کوئٹہ سے سرمد نامی ملزم کی معرفت بنواتے تھے جس کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
تازہ ترین