• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوجوان رمیز حسین شاہ کا اغواء قابل مذمت ہے، ایم ڈبلیو ایم

کراچی(اسٹاف رپورٹر) نوجوان سید رمیز حسین شاہ کا اغواء قابل مذمت ہے، دس روز گذرجانے کے باوجود تاحال بازیاب نا ہوناباعث تشویش ہے، قانون نافذکرنے والے ادارے سنجیدگی کا مظاہرہ کریں، وزیر اعلیٰ سندھ، آئی جی سندھ، ڈی جی رینجرز نوجوان رمیز حسین شاہ کی بازیابی کیلئے فوری اقدامات کریں، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے سیکریٹری اطلاعات سید احسن عباس رضوی نے مدینہ کالونی کھوکراپار کے رہائشی سید نسیم حسین شاہ سے وحدت ہاؤس کراچی میں ملاقات کے بعد میڈیا کو جاری بیان میں کیا،انہوں نے کہاکہ تھانہ کھوکراپار ملیر کی حدودسے پندرہ سالہ نوجوان سید رمیز حسین شاہ ولد سید نسیم حسین شاہ کے مبینہ اغواءکو دس روز گذرگئے ہیں۔ لیکن تاحال سکیورٹی ادارے مغوی کو بازیاب نہیں کرا سکے ہیں۔
تازہ ترین