• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نظام تعلیم میں اصلاح کی ضرورت ،اسلامی اقدار کا خیال رکھا جائے، مولانا سلفی

کراچی (پ ر) جماعت غرباء اہلحدیث کی مجلس شوریٰ و مرکزی ذمہ داران کا ایک اجلاس امیر جماعت مولانا عبدالرحمٰن سلفی کی زیر صدارت  منعقد ہوا، اجلاس میں حافظ محمد سلفی، مفتی انس مدنی، علامہ اسحاق شاہد، مولانا صہیب شاہد، قاضی عبدالسمیع، عاصم شیخ، حشمت اللہ صدیقی، ڈاکٹر عبداللہ محمدی، عمران احمد سلفی، فیصل سلفی و دیگر شریک ہوئے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبدالرحمٰن سلفی نے  کہا کہ جماعتہ الدعوۃ و فلاح انسانیت کے مراکز، تعلیمی اداروں، ایمبولینس سروس پر مقامی حکومتی ادارں کی حالیہ کارروائی امریکا کے دبائو پر کی جا رہی ہے جس کا کوئی جواز نہیں، انہوں نے کہا کہ جماعتہ الدعوۃ ایک پرامن و محب وطن جماعت ہے۔انہوں نے  تعلیمی نصاب میں جنسی مواد کی اشاعت سے متعلق کہا کہ  نظام تعلیم میں اصلاح کی ضرورت ہے،اسلامی اقدار اور اخلاق کا خیال رکھا جائے۔
تازہ ترین