• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسائل کے حل کیلئے تحریک حقوق کراچی کا آغاز آج ہوگا،حافظ نعیم

کراچی(اسٹاف رپورٹر)حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ نادرا دفاتر میں شناختی کارڈ کے حصول کے لئے جانے والے شہریوں اور بالخصوص بنگلہ زبان بولنے والوں اور پختونوں کو امتیازی سلوک کا نشانہ بنایا جارہا ہے، ہم کراچی کے عوام کے تمام مسائل کے حل کے لیے آج سے ’’تحریک حقوق کراچی ‘‘کا آغاز کررہے ہیں، عوام کو درپیش ٹرانسپورٹ، بجلی، پانی، سڑکوں کی حالت سمیت تمام مسائل کے لیے تحریک چلائی جائے گی، ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے نادرا ہیڈ آفس کارساز پر احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں کیا، انہوں نے اعلان کیا کہ ہم ڈی جی نادرا کی یقین دہانی پر دھرنا ختم کررہے ہیں لیکن یہ واضح کردینا چاہتے ہیں کہ نادرا کے تمام میگا سینٹرز اور عملے کی مانیٹرنگ کی جائے گی اور کیے گئے وعدے پورے نہ ہوئے تو اس سے زیادہ شدت کے ساتھ احتجاج کریں گے، حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ جماعت اسلامی اور پبلک ایڈ کمیٹی کے دفاتر شہر بھر میں قائم ہیں، ہم عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ جماعت اسلامی کے دفاتر سے رجوع کریں، ہمار ے کارکنان متعلقہ محکموں کے ذمہ داران سے رابطہ کریں گے  انہوں نے کہا کہ  3مارچ کو نشتر پارک میں یوتھ ورکرز کنونشن منعقد ہوگا، امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق خصوصی خطاب کریں گے، مظاہرے سے  عبد الجمیل خان، عبد الرزاق خان، نجیب ایوبی، زاہد عسکری، سید قطب، عبد الحلیم بلوچ، بلدیہ ٹاؤن کے محمد عمران، محمد قیوم، عباس خان ، آفتاب چنا ایڈوکیٹ، ٹر شاہ جہاں، شاہینہ بادل، محمد راشد اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
تازہ ترین