• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر قانونی الاٹمنٹ سے متعلق اپیل ،نیب کو میمو اپیل کی کاپی فراہم کرنے کا حکم

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے سہراب گوٹھ میں 8 ایکڑ سرکاری اراضی کی غیر قانونی الاٹمنٹ سے متعلق ملزمان کی اپیل پر نیب حکام کو میمو اپیل کی کاپی فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔منگل کو عدالت عالیہ کے دو رکنی بینچ کے روبرو سہراب گوٹھ میں 8 ایکڑ زمین غیر قانونی الاٹ کرنے سے متعلق سماعت ہوئی۔ عدالت میں مختیار کار لطیف بروہی اور دیگر ملزمان پیش ہوئے۔ ملزمان نے میمو اپیل کی کاپی فراہم کرنے کی استدعا کی۔ عدالت نے نیب کو کاپی فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 8 مارچ تک ملتوی کردی۔ نیب پراسیکیوٹر کے مطابق ملزمان نے سہراب گوٹھ کی 8 ایکڑ زمین جعلی دستاویزات بنا کر الاٹ کردی اور ملزمان نے 2 کروڑ 20 لاکھ عوام سے خرد برد کیئے۔
تازہ ترین