• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوتیلی بیٹی سے زیادتی کا الزام ملزم ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت نے 6 سالہ سوتیلی بیٹی سے زیادتی کے الزام میں گرفتار ملزم کو 4 روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا، پولیس کے مطابق ملزم کی بیوی نے بچی سے زیادتی کی رپورٹ درج کرائی تھی، ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے مگر اصل حقائق کے لیے حتمی میڈیکل رپورٹ کا انتظار ہے، عدالت نے پروگریس رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزم کو 4 روز کے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
تازہ ترین