• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی اے اور پاکستان اسٹیل کی نجکاری کا فیصلہ واپس لیا جائے، جنیدی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیپلز لیبر بیورو آرگنائزنگ کمیٹی کے کنوینر حبیب الدین جنیدی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے پی آئی اے اور پاکستان اسٹیل کی نجکاری کے فیصلے کی شدید مذمت  اور اسے واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں،پاکستان کے عوام اور محنت کش  بڑے اور  قدیم تجارتی بینک کی نجکاری کو نہیں بھولے، جب ایک ہی دن میں قریباً ڈھائی ہزار ملازمین کو ملازمتوں سے برطرف کرکے بیروزگار کر دیا گیا  انہوں نے کہا کہ پاکستان میں نجکاری کے نام پر بیشتر تجارتی و صنعتی ادارے اور کمرشل بنکس ملکی اور غیرملکی سرمایہ داروں کے گروپس کو فروخت کئے جاچکے ہیں، جس کے نتیجے میں لاکھوں افرا د بیروزگار اور کئی گھرانے معاشی طور پر تباہ و برباد ہوئے، جبکہ ان صنعتوں اور اداروں کا کنٹرول حکومت کے ہاتھوں سے نکل کر مکمل طور پر ملکی اور غیرملکی سرمایہ داروں اوربینکنگ کارٹل کے ہاتھوں میں چلاگیا اور ریاست پاکستان کے اختیارات ان اداروں پر ختم ہوگئے، ن لیگ کی حکومت اور قیادت بنیادی طور پر بڑے صنعتکاروں اور سرمایہ داروں پر مشتمل ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ تمام تر صنعتوں کا کنٹرول اپنے طبقے کے ہاتھوں میں دینے پر تلے ہوئے ہیں، پاکستان کے عوام اور محنت کش ملک کے سب سے بڑے اور قدیم تجارتی بینک کی نجکاری کو نہیں بھولے، جب ایک ہی دن میں قریباً ڈھائی ہزار ملازمین کو ملازمتوں سے برطرف کرکے بیروزگاری کے جہنم میں دھکیلا گیا، عوام اس گھناؤنے کھیل کو دہرانے نہیں دیں گے اور محنت کش جمہوری اور پرُامن طور پر پوری قوت سے نجکاری کے گھناؤنے عمل کی مخالفت کریں گے۔
تازہ ترین