• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیہ غربی، یوسی چیئرمین کے گارڈ کا سینٹری ورکر پرتشدد، کام بند

کراچی (اسٹاف رپورٹر)بلدیہ غربی کراچی یونین کمیٹی (یوسی) نمبر31کے چیئرمین امان اﷲآفریدی کے گارڈ نے کنٹریکٹ سینٹری ورکر بابر رفیق کو ڈنڈوں ،لاتوں ،گھونسوں سے مارمارکر لہولہان کردیا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی یوسی 31میں صفائی ستھرائی کاکام مکمل طور پر بند کردیا گیا،سجن یونین کے اعلامیے کے مطابق صورت حال کے پیش نظر یو سی چیئرمین نے کونسلرز عبدالسلام، محمد شفیق اور حاجی شیر رحمٰن پرمشتمل مصالحتی کمیٹی سجن یونین بلدیہ غربی کے صدر ماسٹر سیموئیل کے گھر بھیجی، جہاں مذاکرات کے بعد امان آفریدی نے یونین رہنمائوں اور یوسی کونسلرز کی موجودگی میں متاثرہ سینٹری ورکر سے معافی مانگی اور انہیں گلے لگالیا،قبل ازیں مذاکرات میں طے پایا کہ آئندہ کسی بھی قسم کی شکایت کے لیے براہ راست ورکرز سے بات چیت کرنے کے بجائے یونین رہنمائوں اور افسران سے بات کی جائے گی اور اس قسم کے واقعات کا سد باب کیا جائے گا ۔
تازہ ترین