• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائی، اسٹریٹ کرمنلز سمیت 23 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران میں 23 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ نقدی اور دیگر سامان برآمد کرلیا، تفصیلات کے مطابق عزیز آباد پولیس نے ملزم ندیم کالا کو گرفتار کرکے دکان سے چوری کئے گئے تین لاکھ روپے برآمد کرلیے، اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے شہر کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے 15اسٹریٹ کرمنلز کو گرفتار کرکے اسلحہ ، موٹر سائیکل ، نقدی سمیت دیگر قیمتی مسروقہ سامان برآمد کر لیا۔ایس ایس پی طارق دھاریجو کا کہنا ہے کہ ملزمان شہر کے مختلف علاقوں میں وارداتیں کرچکے ہیں جس کے مقدمات مختلف تھانوں میں درج ہیں، پاپوش نگر پولیس نے ملزم بلال کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا، سہراب گوٹھ پولیس نے لاسی گوٹھ میں جوئے کے اڈے پر کارروائی کرتے ہوئے پانچ جواری اکبر ، فیض ، یونس امجد حسین اور اللہ دودو کو گرفتار کرکے جوئے پر لگی ہوئی رقم اور قمار بازی کا سامان ، بن قاسم پولیس نے ملزم سہیل کو گرفتار کرکے اسکے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔
تازہ ترین