• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نجی اسکول انتظامیہ کا بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار،ٹیم پر حملہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ناظم آباد میں نجی اسکول کی انتظامیہ کی جانب سے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار اوراسسٹنٹ کمشنرکی سرکاری گاڑی پر حملہ کرنے کا مقدمہ درج کر لیا گیا، تفصیلات کے مطابق ناظم آبادنمبر 4میں واقع نجی اسکول کی انتظامیہ نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کردیا اور پولیو ٹیم پر حملہ کر دیا، اس دوران اسسٹنٹ کمشنروہاں پہنچے تو انکی سرکاری گاڑی پر بھی حملہ کیا گیا، واقعہ کی اطلاع پر اعلیٰ افسران بھی موقع پر پہنچ گئے اور صورتحال کا جائزہ لیا، بعد ازاں پولیس نے ناظم آباد تھانے میں مقدمہ نمبر48/18 زیر دفعہ147- 149-186-427-337/Aکے اندراج کے بعد اسکول میں موجود ایک شخص کو گرفتار کرلیا جبکہ دوسری جانب متعلقہ محکمے نے نوٹس لیتے ہو ئے مذکورہ اسکول کو سیل کردیا ہے ۔
تازہ ترین