• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی مسائل اور جرائم کا بڑا گڑھ بن گیا ہے، مہاجر قومی موومنٹ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)مہاجرقومی موومنٹ( پاکستان) کے سیکریٹری مالیات تنویر قریشی نے کہا کہ کراچی آبادی کے لحاظ سے ملک کا سب سے بڑا شہر ہونے کے ساتھ ساتھ مسائل اور جرائم کا بھی سب سے بڑا گڑھ بنادیا گیاہے ،جس کی بنیادی وجہ حکمرانوں کی غلط پالیسیاں اور ذاتی مفادا ت کیلئے عوامی ضروریات کو قربان کرکے اپنے خواہشات کے محل تعمیر کرنا ہے، جو نا صرف کراچی کی عوام کیلئے بلکہ تمام ملک کے لئے نقصان دہ عمل ہے ۔ تنویر قریشی نے کہا کہ کراچی کی آبادی میں تیزی سے اضافہ تو ہوا ہے،مگر حکمرانوں نے یہاں کے وسائل میں بجائے اضافہ کے مذید کمی کئی لائے ہیں، جن میں انرجی کے وسائل ، معاشی ،تعلیم،صحت اور انفرااسٹکچر کو شدید نقصان پہنچایا ہیںجسکی کی بڑی وجہ کرپشن ہے،حکمرانوں کی جانب سے ان بنیادی ضروریات کے حل کیلئے بڑے بڑے بجٹ تومختص کئے جاتے رہے ہیں مگر ان کو عملی جامہ پہنایا نہیں جاتا۔ تنویر قریشی نے کہا کہ حکمرانوں کے خود کے بچے تو مسائل سے دور کسی ترقی یافتہ ملک میں اعلیٰ تعلیم اور تمام سہولیات سے مستفید ہوکر اعلیٰ ڈگری لے کر بڑی شان سے واپس آکر ہم پر قابض کردئیے جاتے ہیں،جو ملک میں رہ کر تمام مسائل اور مشکلات سے تعلیم حاصل کرنے والے بچوں کی حق تلفی کہ مترادف ہے۔
تازہ ترین