• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فوج بھیجنے کا فیصلہ ملک کے مفاد میں نہیں ، راجہ ناصر عباس

اسلام آباد( خصوصی نمائندہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں فوج بھیجنے کا فیصلہ ارض پاک کی موجودہ داخلی صورتحال سے مطابقت نہیں رکھتا۔ہمیں ماضی کے تجربات سے سبق سیکھنے کی ضرورت ہے۔ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کی ناکام خارجہ پالیسیوں کے باعث آج دنیا ہماری قربانیوں کو تسلیم کرنے کے لیے تیار نہیں ۔امریکہ کے بعد دیگر یورپی ممالک نے بھی پاکستان سے ڈو مورکے مطالبے کا راگ الاپنا شروع کر دیا ہے۔دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارے کردار کو سراہنے کی بجائے دہشت گردوں کو مالی معاونت فراہم کرنے والے ممالک کی واچ لسٹ میں ہمارا نام شامل کرنے کی دھمکی دے کر ہم پر دبائو ڈالا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی طاقتوں کا مقابلہ تدبر ،حکمت اور فراست سے کیا جاتا ہے۔بدقسمتی سے ہمارے حکمرانوں کے پاس کوئی مؤثر خارجہ پالیسی سرے سے موجود نہیں ۔۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف امریکہ اور بھارت کا واویلا اقوام عالم کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش ہے۔پاکستان کو اس طرح کے مذموم ہتھکنڈوں سے دھمکایا نہیں۔
تازہ ترین