• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دیا گیا۔ منگل کو قومی اسمبلی میں نجی کارروائی کا دن تھا۔ اجلاس کا آغاز اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت ہوا۔ بعد ازاں اجلاس کی صدارت پینل آف پریذائیڈنگ کے رکن سید نوید قمر نے کی اور پھر ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے صدارت سنبھالی اور اجلاس کی کارروائی چلائی۔ قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کرتے ہوئے صدارتی حکم نامہ پڑھ کر سنایا۔امکانی طور پر قومی اسمبلی کا اجلاس اب 2مارچ کو ہوگا۔
تازہ ترین