• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) وفاقی حکومت نے سابق رکن قومی اسمبلی کشمالہ طارق کو محتسب برائے خواتین مقرر کردیا ہے۔ کشمالہ طارق کوملازمت پیشہ خواتین کو ہراساں کئے جانے سے متعلق شکا یات کے ازالہ کیلئے محتسب مقرر کیا گیا ہے۔کشمالہ طارق کو چار سال کیلئے تعینات کیا گیا ہے۔ صدر ممنون حسین نے کشمالہ طارق کی تعیناتی کی منظوری دیدی ہے۔وزارت قانون و انصاف نے منظوری کے بعدنوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔
تازہ ترین