• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواجہ پیر حمید الدین سیالوی کی حالت بہتر ہورہی ہے،صاحبزادے پیر محمد قاسم سیالوی کی گفتگو

ساہیوال/سرگودھا(نامہ نگار) سجادہ نشین آستانہ عالیہ سیال شریف خواجہ پیر حمید الدین سیالوی کی طبیعت خراب ہونے کی خبر ملک بھر میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی، ملک بھر سے مریدین‘ عقیدت مندوں کی بڑی تعداد سیال شریف پہنچنا شروع ہو گئی اور بہت بڑی تعداد لاہور ہسپتال عیادت کیلئے بھی پہنچ گئی۔وہاں پر موجود ان کے صاحبزادے پیر محمد قاسم سیالوی نے مریدین و عقیدت مندوں سے حضرت پیر خواجہ حمید الدین سیالوی کی صحت یابی کیلئے خصوصی دعا کرنے کی اپیل بھی کی۔ انہوں نےبتایا کہ پیر سیال شریف کی حالت دن بدن بہتر ہوتی جا رہی ہے۔
تازہ ترین