• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہورہائیکورٹ،نجی اسکولوں میں اضافی فیسوں کی وصولی کیخلاف شکایات آن لائن درج کرنے کاحکم

لاہور(خبرنگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نےنجی اسکولوں میں اضافی فیسوں کی وصولی کے خلاف کیس کی سماعت کے دوران حکم دیا ہے کہ نجی اسکولوں کی اضافی فیسوں کی وصولی کے خلاف شکایات آن لائن درج کریں اورنجی اسکولوں کی آگاہی کے لیے سیکرٹری اسپیشل ایجوکیشن پنجاب نوٹیفیکشن جاری کریں۔ جسٹس شاہد جمیل خان نے شاہد کی درخواست پر سماعت کی، عدالتی حکم پر سیکرٹری اسپیشل ایجوکیشن پنجاب عدالت میں پیش ہوئے ،درخواستگزار وکیل نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ پنجاب پرائیویٹ ایجوکیشن انسٹیٹیوٹ ایکٹ 2016اور 17 کے تحت فیسوں میں 5 سے 8 فیصد اضافہ سالانہ ہو سکتا ہے، تاہم نجی اسکول اس قانون پر عملدرآمد نہیں کر رہے ۔ وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت محکمہ تعلیم پنجاب کو نجی اسکولوں کی فیسیں قانون کے مطابق وصول کرنے کا پابند بنائے۔
تازہ ترین