• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان، میٹرو اسکینڈل،نیب نے اراضی خریداری کا اصل ریکارڈ قبضے میں لے لیا

ملتان (نمائندہ جنگ)میٹرو بس کرپشن اسکینڈل میں قومی احتساب بیوروملتان نے ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں منصوبے کیلئے حاصل کی گئی اراضی کا اصل ریکارڈ قبضے میں لے لیاہے ،ذرائع کے مطابق ریکارڈ ڈپٹی کمشنر دفتر سے تحویل میں لیا گیا، یہ ریکارڈ میٹرو روٹس، کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر اور ڈپو کے لئے حاصل کی گئی اراضی کا ہے،یاد رہے کہ میٹرو روٹس کے لئے 108 کنال اراضی حاصل کی گئی ، کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر اور ڈپو کے لئے 160 کنال اراضی خریدی گئی جو طرف مبارک اول، طرف مبارک دوئم، طرف جمعہ خالصہ اور طرف راوی ،صالح مہے، بہادر پور، نیل کوٹ،سیتل ماڑی مواضعات میں حاصل کی گئی تھی، بتایا گیا ہے کہ نیب نے لینڈ ایکوزیشن ریکارڈ مختلف افسران کے بیانات اور انکی طرف سے جمع کر ائے گئے جوابات کو سامنے رکھتے ہوئے حاصل کیا ہے۔
تازہ ترین