• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائیکورٹ ، ویلنٹائن ڈے پر پروگرام،نجی چینل کے چیف ایگزیکٹو ، اینکر اور شرکاء طلب

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے نجی ٹی وی پر ویلنٹائن ڈے کے حوالے سے بحث کا نوٹس لیتے ہوئے چینل کے چیف ایگزیکٹو ، اینکر اور شرکاء کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 27 فروری کو ذاتی حیثیت میں عدالت طلب کر لیا ہے۔ فاضل جسٹس نے کہا ہے کہ عدالت نے ویلنٹائن ڈے کی تشہیر پر پابندی عائد کر رکھی ہے ، فریقین پیش ہو کر بتائیں کہ کیوں نہ ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے اور کیوں نہ پیمرا کو چینل کا لائسنس منسوخ کرنے کی کارروائی شروع کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے پیمرا کو آئندہ سماعت پر نشر پروگرام کو کمرہ عدالت میں دکھانے کے انتظامات کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔
تازہ ترین